اپنے تجربات پاکستان کو منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں: ایرانی فضائیہ کمانڈر

IQNA

اپنے تجربات پاکستان کو منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں: ایرانی فضائیہ کمانڈر

7:21 - March 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3511407
ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستانی فضائیہ کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق اپنے دورۂ پاکستان کے تیسرے روز ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حمید واحدی کا کہنا تھا کہ تہران اسلام آباد کے ساتھ تعاون کے فروغ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ سے مشترکہ سرحدوں کی سلامتی اور استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔

 

بریگیڈئیر جنرل حمید واحدی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ایرانی فضائیہ نے قابل ذکر پیشرفت کی ہے اور ہم دفاع میں خودکفیل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم پورے طور سے اپنے پیروں پر کھڑے ہیں اور اپنے تجربات دوست و ہمسایہ ملک پاکستان کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حمید واحدی، چار روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز پاکستان پہنچے تھے۔

 

نظرات بینندگان
captcha