پاکستان؛ بین الاقوامی قرآنی محفل کا اہتمام

IQNA

پاکستان؛ بین الاقوامی قرآنی محفل کا اہتمام

7:22 - March 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3511477
تہران(ایکنا) مصری، شامی اور پاکستانی قرآء کے ہمراہ سندھ یونیورسٹی میں قرآنی محفل منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز کے مطابق ڈان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قرآنی محفل سندھ یونیورسٹی کی فارسی-عربی لینگویجز شعبے کے تعاون سے جامشورو میں منعقد ہوئی۔

 

سندھ یونیورسٹی کے شیخ ایاز ہال میں منعقدہ قرآنی محفل میں مصر، شام اور پاکستان کے قرآء نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جہاں ابتدائی تلاوت پاکستانی قاری سراج نے کی جس کے بعد احمد علی عباسی نے نعت بحضور سرور کونین پیش کیا۔

 

نعت کے بعد مصر کے  قاری اسلام فکری عبدالستار اور قاری شیخ محمد وجیه دیوان نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد شام کے  قاری اور حافظ حمدی کنجو المخزومی جنکو عرب دنیا میں کافی شہرت حاصل ہے انہوں نے عربی اسٹایل میں نعت پیش کی۔

 

سندھ یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے استاد ڈاکٹر حافظ منير احمد خان نے تقریب سے خطاب کیا اور قرآء کی صلاحیتوں کو سراہا۔

 

سندھ یونیورسٹی کے پرو وایس چانسلر ڈاکٹر محمد صدیق کلهر نے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ملک سے باہر پی ایچ ڈی کے لیے دس ملین خرچہ آتا ہے مگر قرآنی مدرسے بغیر معاوضے کے حفاظ تربیت کررہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ حفظ قرآن کے حوالے سے اللہ تعالی خصوصی مدد کرتا ہے۔

 

ڈاکٹر محمد صدیق کلهر نے کہا کہ چینی اور جاپانی کی طرح جلد عربی زبان سکھانے کے حوالے سے کورس شروع کیا جائے گا تاکہ طلبا عربی زبان سیکھ کر قرآن برراہ راست سمجھ سکیں۔/

4042026

نظرات بینندگان
captcha