نیویارک کے مرکز میں سینکڑوں روزہ داروں کا اجتماع

IQNA

نیویارک کے مرکز میں سینکڑوں روزہ داروں کا اجتماع

10:01 - April 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3511613
تہران(ایکنا) سینکڑوں روزہ داروں نے ٹایمز اسکوایر میں افطاری اور نماز تروایح ادا کی۔

النھار نیوز کے مطابق ہفتے کے دن رمضان کے آغاز کی مناسبت سے نیویارک کے مرکز میں سینکڑوں روزہ داروں کا اجتماع منعقد ہوا جہاں امریکی تاریخ میں پہلی بار انہوں نے نماز تراویح ادا کی اور افطاری کا اہتمام کیا۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق یکم رمضان کو اس موقع پر ڈیڑھ ہزار روزہ داروں میں افطاری پیکٹ تقسیم کی گیی۔

 

افطار پارٹی میں شامل روزہ دار کا کہنا تھا: مسلمان صرف روزہ نہیں رکھتے بلکہ فقرا کی حالت کو درک کرتے ہیں اور خدا سے نزدیک ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

انہوں نے نیویارک کے قلب میں واقع میدان میں نماز تراویح کی ادائیگی کے حوالے سے کہا: یہاں نماز ادا کرکے ہم ان لوگوں کی اسلام سے روشناس کرانا چاہتے ہیں  کہ اسلام امن و محبت کا مذہب ہے اور تشدد سے مقابلے کا دین ہے۔

 

انہوں نے مسلمانوں کے بارے میں غلط تصورات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم  نماز، روزه ، عمل صالح اور خیرات بانٹنے کی بات کرتے ہیں۔

 

امریکن مسلمان کا کہنا تھا: قرآن وحی الهی ہے جو ہمارے نبی حضرت محمد(ص) پر نازل ہوا جیسے حضرت عیسی اور حضرت موسی پر کتاب اتاری گئی، لہذا ہم سب متحد ہیں. لوگوں کو عیسائیوں اور مسلمانوں میں اختلافات ڈالنے سے گریز کی ضرورت ہے۔/

4046439

نظرات بینندگان
captcha