فرنچ نومسلم: بچوں کو دین داری کی تربیت دینی ہوگی نہ دین مخالف

IQNA

فرنچ نومسلم: بچوں کو دین داری کی تربیت دینی ہوگی نہ دین مخالف

10:01 - April 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511700
تہران(ایکنا) کلر ژوبرٹ کا کہنا تھا: دینی تعلیمات میں ایسی غلطیوں کی اصلاح کرنی ہوگی تاکہ وہ صحیح معنوں میں عاشق دین و مذہب بنیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی قرآنی نمائش کے دوسرے دن ہدایت پانے والوں کے پروگرام کے دوسرے دن بچوں کی رائٹر اور فرنچ نو مسلم خاتون کلر ژوبرٹ مہمان بنی۔

کلر ژوبرٹ نے اسلام کی طرف مائل ہونے کے حوالے سے کہا: جب اسلام قبول کیا تو اسکی اہم وجہ سمیہ اسلام کی پہلی شہیدہ خاتون کی داستان تھی اور اس سے اسلام کی طرف رجحان پیدا ہوا۔

انکا کہنا تھا: میں ایک روشن خیال کیتھولک فیملی میں پلی ہوں جو کلیسا پر تنقید کرتی رہی ہے اور مذہب پر عمل نہیں کرتی اگرچہ مسیحیت پر ایمان تھا، جوانی میں تثلیث، عیسی(ع)  کو صلیب پر چڑھانے اور ان جیسے سوالات میرے لیے پیدا ہوئے اور میں نے کوشش کی کہ کوئی مذہب ان سوالوں کے جوابات دیں سکے۔

 

اسلام  سے آشنائی ۱۹ سال کی عمر میں

کلر ژوبرٹ کا کہنا تھا کہ شروع میں اسلام کی طرف میں نے توجہ نہیں کی اور میرا خیال تھا کہ یہ عربوں سے متعلق ہے یہانتک کہ ایک دن لبنانی اور ایرانی طلبا سے میری ملاقات ہوئی اور انکے توسط سے شہید مطہری کی کتب سے آشنائی ہوئی اور یہ کہ شیعہ خالص توحید کا قائل ہے اور تمام انبیاء کو بھی مانتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پھر مطالعے سے انیس سال کی عمر میں اسلام کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پر خدا کا شکرگزار ہوں.

انکا کہنا تھا کہ شروع سے بچوں کے لیے کتاب لکھنے کی خواہش تھی لیکن مادیات کی وجہ سے فرانس میں ایسی فضاء نہ تھی تاہم اسلام قبول کرنے اور شادی کے بعد میں نے اس کام کو شروع کیا۔

 

 اسلام سے آئیڈیا لینا

کلر ژوبرٹ کا کہنا تھا: عام طور پر اطراف کے واقعات و امور سے انسان آئیڈیا لیتا ہے اور میں نے بھی یہی کیا

اور شازدہ کوچولو کتاب سے بہت آئیڈیا لیا اور آج ایسا محسوس کررہی ہوں کہ ایران میرا ملک ہے کیونکہ یہاں میرے حجاب اور طرز زندگی سے کسی کو مسئلہ نہیں مگر فرانس میں مجھے عجیب نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

ایڈوارڈو کتاب کی مصنفہ کا کہنا تھا: شروع میں ایڈوارڈو آنیلی کے بارے میں بچوں کے لیے کتاب لکھنا سخت لگ رہا تھا تاہم انکی قربانی اور مال و دولت کے باوجود تشیع سے عشق کو دیکھتے ہوئے میں نے یہ کام انجام دیا۔

حجاب اور عید پر کتاب لکھنے والی مصنفہ کا کہنا تھا: رمضان اور عید غدیر پر میری کتاب ہے اور موسی صدر کے بارے میں بھی میں نے ایک کتاب لکھی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایرانی والدین اور مائیں مجھی اچھی تجاویز دیتی ہیں اور اس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

کلر ژوبرٹ کا کہنا تھا: بچوں کی زبان عالمی زبان ہے تاہم انکو درپیش چیلنجیز مختلف ہیں جیسے ایران اور فرانس کے بچوں کا معاملہ۔

 

انکا کہنا تھا: اب تک 80 کتابیں لکھ چکی ہوں اور میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے سیدھا شیعہ اسلام قبول کیا اور اس سے میری معنوی زندگی پر زبردست اثر کیا، ایران میں بھی کافی مسائل ہیں اور میرے خیال میں بچوں کو اس انداز میں مذہب کی طرف مائل کرنا چاہیے کہ وہ مذہب کی طرف مائل ہوجائے۔

 

کلر ژوبرٹ کا کہنا تھا کہ توحید اسلام میں دیگر مذاہب میں فرق رکھتا ہے اور میرے لیے بہت دلچسپ ہے کہ اسلام تمام انبیاء کو مانتے ہیں اور یہ باعث بنا کہ میں اسلام کی طرف مائل ہوئی۔

گفتگو کے آخر میں انکا کہنا تھا: ایران میں زندگی اور شادی کی وجہ یہ تھی کہ اگر یہ اتفاق نہ ہوتا تو پھر میں لبنان کو انتخاب کرتی اور اب میری تربیت ایران میں ہورہی ہے۔/

4050287

نظرات بینندگان
captcha