روس کی اسٹریٹیجک ایٹامک فورس نے مشق شروع کردی

IQNA

روس کی اسٹریٹیجک ایٹامک فورس نے مشق شروع کردی

18:34 - June 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3511989
روس کی اسٹریٹیجک ایٹامک فورس نے دارالحکومت ماسکو کے قریب خصوصی مشقیں شروع کردی ہیں۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق بعض زرایع کا کا مبینہ طورپر دعوی ہے کہ روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کے ماسکو کے شمال مشرق میں واقع شہر ایوانوفو کے قریب جاری ان مشقوں میں تقریبا ایک ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔
 
روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل یارس اور سو لانچنگ پیڈ استعمال کئے جا رہے ہیں۔
 
یہ مشقیں ایسے وقت میں انجام پارہی ہیں کہ جب یوکرین کے معاملے میں روس اور مغرب  کی کشیدگی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔
 
روس - یوکرین جھڑپوں میں شدت اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مداخلت پسندانہ اقدامات میں اضافے کے بعد، برطانیہ سمیت بعض یورپی ملکوں کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ روس ایٹم بم  استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کی ماسکو نے ہمیشہ تردید کی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha