علماء اور دانشوروں سے ٹی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈبیٹس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل

IQNA

علماء اور دانشوروں سے ٹی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈبیٹس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل

9:39 - June 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3512042
تہران ایکنا: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر، نائبین صدر اور جنرل سکریٹری بورڈ کا مشترکہ بیان

سیاست نیوز کے مطابق جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ صدر بورڈ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی، نائبین صدر بورڈ حضرت مولانا سید جلال الدین عمری صاحب، حضرت مولاناکا کاسعید احمد عمری صاحب، حضرت مولانا سید شاہ فخر الدین اشرف صاحب، حضرت مولانا سید ارشدمدنی صاحب، جناب ڈاکٹر سید علی محمد نقوی صاحبنے اپنے مشترکہ بیان میں علماء اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ٹی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈبیٹس میں شرکت نہ کریں جس کا مقصد محض اسلام اور مسلمانوں کی تضحیک اور استہزا ہے۔

علما کا کہنا ہے کہ ان پروگراموں میں شرکت کرکے وہ اسلام اور مسلمانوں کی کوئی خدمت تو نہیں کرپاتے بلکہ بالواسطہ اپنی رسوائی اور اسلام و مسلمانوں کے استہزا کا سبب بن جاتے ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد بھی کسی تعمیری بحث کے ذریعہ کسی نتیجے تک پہنچنا نہیں ہوتا بلکہ محض اسلام اور مسلمانوں کا مذاق اڑانا اور بدنام کرنا ہوتا ہے۔

یہ چینلس اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کے لئے کسی مسلم چہرہ کو بھی اس بحث کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہمارے علماء اور دانشور نادانستگی میں اس سازش کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اگر ہم نے ان پروگراموں اور چینلس کا بائیکاٹ کیا تو نہ صرف اس سے ان کی TRP گھٹے گی بلکہ وہ اپنے مقصد میں بھی بری طرح ناکام ہو جائیں گے۔

 

نظرات بینندگان
captcha