سلیم مانڈوی والا کا اسرائیل کی حمایت میں بیان، عوامی رد عمل مہنگا پڑ گیا، اپنے بیان کی تردید

IQNA

سلیم مانڈوی والا کا اسرائیل کی حمایت میں بیان، عوامی رد عمل مہنگا پڑ گیا، اپنے بیان کی تردید

8:51 - June 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3512108
سلیم مانڈوی والا کا اسرائیل کی حمایت میں بیان، عوامی رد عمل مہنگا پڑ گیا، اپنے بیان کی تردید
اسرائیل سے تعلقات بارے بیان پر مختلف طبقوں کی شدید مزاحمت کے بعد کہا کہ میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی اور پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے۔ میرا بھی واضح موقف ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے، پارلیمان کے اندر بھی میرا موقف آن ریکارڈ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔


واضح رہے کہ گذشتہ روز سلیم مانڈوی والا نے مقامی ٹی وی چینل ڈان نیوز پر انٹر ویو دیتے ہوئے پاکستان اور اسرائیل کے مابین تجارتی اور تعلقات قائم کرنے کی حمایت کی تھی تاہم پاکستان بھر میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا پر عوامی غم و غصہ اور نفرت نے سلیم مانڈوی والا کو اپنا اسرائیل حمایت کا بیان واپس لینے پر مجبور کیا ہے۔


فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے تمام سیاسی و مذہبی قائدین اور سول سوسائٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

نظرات بینندگان
captcha