IQNA

پاکستان کو سعودیہ سے ادھار تیل کی فراہمی میں توسیع ملنے کا امکان

21:55 - June 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512158
پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع کا امکان ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک - جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے تیل فراہمی کی سہولت میں اضافےکی درخواست کی تھی جس بناء پر پاکستان کو اس سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب سے اب 1.2 ارب ڈالرکے بجائے 3.6 ارب ڈالرکی سہولت ملنے کا امکان ہے جب کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

 

سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرکا پیکج دیا تھا جس میں 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی۔

 
نام:
ایمیل:
* رایے:
* :