IQNA

آیت الله سیستانی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عید قربان کا اعلان

8:51 - June 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3512167
تہران ایکنا: شیعہ مرجع تقلید کے دفتر سے جاری بیان میں عید قربان کی پیشنگوئی کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- عراقی نیوز ایجنسی  (واع) کے مطابق آیت‌الله سیستانی شیعہ مرجع تقلید کے دفتر سے عید قربان بارے بیان جاری ہوا ہے۔

 

 آیت‌الله سیستانی کے دفتر سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار دس جولائی کو عیدقربان کا پہلا دن ہوگا۔

 

دوسری جانب بین الاقوامی ماہرین فلکیات آفس کے مطابق بدھ انتیس جون کو چاند نظر آسکتا ہے اور تیس جون کو ذی الحجہ کا پہلا دن ہوگا اور اس صورت میں عید قربان نو جولائی کو ہوگی۔

ماہرین کے مطابق اسلامی ممال کی کوشش ہے کہ تمام اسلامی ممالک میں عیدقربان پر اتفاق نظر حاصل کریں اور اس حوالے سے نوجولائی کو عید کا اعلان ہوسکتا ہے۔/

4066976

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* :