بھارت: سپریم کورٹ کا صحافی محمد زبیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

IQNA

بھارت: سپریم کورٹ کا صحافی محمد زبیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

20:13 - July 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3512340
بھارتی سپریم کورٹ نے 'اشتعال انگیز' ٹوئٹس کے الزامات میں زیر حراست معروف صحافی محمد زبیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارتی محمد زبیر جو کہ حقائق کی چھان بین کرنے والی ویب سائٹ الٹ نیوز کے بانی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقدین میں شمار ہوتے ہیں، کو ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے چار سال پرانی ٹوئٹ پر مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'رائٹرز' رپورٹ کے مطابق صحافی محمد زبیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے بھارتی عدالت عظمیٰ کے ججوں نے کہا کہ گرفتاری کا اختیار احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔

بھارتی عدالت عظمیٰ نے کہا کہ تفتیش جاری رہ سکتی ہے لیکن محمد زبیر کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

نظرات بینندگان
captcha