امریکی صدر کا ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے: طالبان ترجمان

IQNA

امریکی صدر کا ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے: طالبان ترجمان

19:03 - August 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3512480
تہران ایکنا- کابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بیان سامنے آیا ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے، امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کےڈرون حملےمیں نشانہ بننےکا بھی علم نہیں، ان کی  جانب سے یہ معاملہ زیر تحقیق ہے۔

 

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ کابل ڈرون حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ہم افغان سرزمین کی حدود کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے واقعات باربار دہرائےگئے تو نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha