
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الیوم کے مطابق اسلامی قرآنی نمائش «جسور: پل» کے عنوان سے سعودی عرب کی وزارت امور اسلامی کے تعاون سے بنکاک کے نمایش و سیمینار مرکز میں منعقد کی گئی ہے جہاں تھائی لینڈ می آنے والے سیاحوں کے علاوہ مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔
اسلامی قرآنی نمائش یہاں پر پہلی بار منعقد ہوئی ہے جہاں نمایش میں سعودی قرآںی اشاعتی ادارے ملک فھد پبلیکشن کی سرگرمیوں کو بھی پیش کی جارہی ہیں۔
بین الاقوامی حفظ، قرآت مقابلوں کے ہمراہ تفسیر «ملک عبدالعزیز» کو متعارف کرانا اور انکے مقاصد کو اجاگر کرانا
نمایش کے مقاصد میں شامل ہے جب کہ نمایش میں سعودی آرٹسٹوں کے مختلف فن پاروں کو بھی پیش کیا گیا ہے۔/
4079276