پاکستان میں اسلامی فن خطاطی نمائش

IQNA

پاکستان میں اسلامی فن خطاطی نمائش

10:26 - August 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3512556
تہران ایکنا- اسلامی فن خطاطی نمائش بیک وقت دو شہروں میں جاری ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق نیوز ایجنسی  Nation، کے مطابق اسلامی فن خطاطی  اسلام‌آباد اور راولپنڈی میں «نغمه‌ صدا» کے عنوان سے خطاطی نمائش جاری ہے.

منتظمین کے مطابق اس خطاطی نمائش کا مقصد معروف شعراء کے کلام کو جوانوں تک پہنچانا ہے اور اس کے لیے خطاطی کا سہارا لیا گیا ہے۔

اس نمائش میں  فیض اور مولانا کے کلام  کو خطاطی کے زریعے «سیاه مشق» کے عنوان سے پیش کرنے کی کاوش کی گیی ہے۔

 

معروف خطاط شاه عبدالله عالمی، نے اس موقع پر گفتگو میں فن خطاطی پر  APP  سے کہا کہ آرٹ ایسا فن ہے جس سے لوگ اپنے جذبات و احساسات کو پیش کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا: خطاطی اسلامی ورثہ ہے جس سے مسلمانوں کا قرآن و حدیث سے عشق بھی ظاہر ہوتا ہے۔

نمایشگاه نغمه خیال 18 اگست سے شروع ہوئی ہے اور یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔/

4079552

نظرات بینندگان
captcha