المصطفیٰ یونیورسٹی ایران کے وائس چانسلر ڈاکٹر رضا شاکری نے دارالعلوم دیوبند اور نانوتہ کا دورہ کیا

IQNA

اسلام سائنس اور ٹیکنا لوجی کے علوم کا مخالف نہیں: ڈاکٹر رضا شاکری

المصطفیٰ یونیورسٹی ایران کے وائس چانسلر ڈاکٹر رضا شاکری نے دارالعلوم دیوبند اور نانوتہ کا دورہ کیا

17:50 - August 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512577
تہران، ایکنا- المصطفیٰ یونیورسٹی ایران کے وائس چانسلر اور دینی مدارس کے انچارج ڈاکٹر رضا شاکری نے دارالعلوم دیوبند اور نانوتہ کا دورہ کیا۔

المصطفیٰ یونیورسٹی ایران کے وائس چانسلر ڈاکٹر رضا شاکری نے دارالعلوم دیوبند اور نانوتہ کا دورہ کیاایکنا نیوز- ہندوسٹان ٹایمز کی رپورٹ کے مطابق المصطفیٰ یونیورسٹی ایران کے وائس چانسلر اور دینی مدارس کے انچارج ڈاکٹر رضا شاکری نے دارالعلوم دیوبند اور نانوتہ کا دورہ کیا ، دارالعلوم دیوبند میں انہو ں نے ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں تاریخی قصبہ نانوتہ کی لرنرس اکیڈمی میں ان کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رضاشاکری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نزدیک علم کا مقصد اور اسکا حصول انسانیت ہے نہ کہ نسانیت کی تباہی اور بربادی ۔انہوں نے کہا کہ آج سائنس اور ٹیکنا لوجی کے علوم کو فلاحِ انسانیت کی بجا ئے انسانیت کی بربادی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ لگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام سائنس اور ٹیکنا لوجی کے علوم کا مخالف نہیں لیکن وہ اپنے ماننے والوں کو جس فکر اور اقدار کا پابند بنا تا ہے وہ ہے انسانیت کی فلاح و بہبود اور ترقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام بنی آدم کو انسانیت کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں اسلامی علوم اور دینی علوم کیساتھ عصری اورسائنسی علوم اور ٹیکنالوجی کی بھی تعلیم دی جا نی چا ہئے اور انسانی حقوق کی پاسدار ی اور ماحولیات کے تحفظ کے مضامین بھی پڑھائے جا نے چاہئے ۔ انہو ںنے کہا کہ یہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے اور وہی انسان کامیاب ہوتا ہے جو ہر تعلیم میں ماہر ہوتا ہے اس لئے ہمیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم پر بھی عبور حاصل کرنا چاہئے۔ ڈاکٹررضا شاکر کے یہاں لرنرس اکیڈمی پہنچنے پر اکیڈمی کے منیجر مولانا اسعد علی نے ان کا اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا جبکہ طلبہ و طالبات نے گلدستہ پیش کیا۔ اس موقعہ پر نانوتہ کے سابق چیرمین افضال خاں ،ہولی پبلک اسکول کے منیجر سراج الحسن اور فیّاض علی جرنلسٹ نمایاں تھے ۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha