قرآنی مقابلہ «مشکات» کا فائنل مرحلہ میں

IQNA

قرآنی مقابلہ «مشکات» کا فائنل مرحلہ میں

18:30 - August 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3512625
ایکنا تہران- بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «مشکات» کا فاینل مرحلہ آستانہ مقدس عبدالعظیم حسنی(ع) کے شیخ صدوق ہال میں منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز- چوتھی قومی اور دوسرے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے سیکریٹری حجت‌الاسلام والمسلمین محمد گرمسیریان، نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: قرآنی مقابلہ مشکات کا فاینل مرحلہ تہران میں حرم حضرت عبدالعظیم حسنی(ع) کے مزار میں واقع شیخ صدوق ہال میں منعقد ہوگا جسمیں ملک بھر سے دو سو شرکاء آن لائن شرکت کریں گے۔

قرآنی مقابلہ مشکات کے سیکریٹری کا کہنا تھا: مقابلوں میں ماہرین قرآن کو ججز کے طور پر بلائے گیے ہیں۔

 

حجت الاسلام گرمسیریان کا فاینل مرحلہ کے حوالے سے کہنا تھا: یہ مرحلہ بھی آن لاین منعقد ہوگا اور خواتین و مردوں کے الگ الگ مقابلے ہوں گے۔

مقابلوں کے نگران کا انعامات کے حوالے سے کہنا تھا: اس مرحلے میں پہلی پوزیشن کے لیے اسی ملین تومان، دوم کے لیے ستر ملین اور سوم کے لیے ساٹھ ملین انعام مقرر کیا گیا ہے جب کہ حفظ اول کے لیے 15 ملین تومان، دوم بارہ ملین اور سوم کے لیے دس ملین مقرر کیا گیا ہے۔/

4081596

نظرات بینندگان
captcha