کتاب’’انوار الثقلین‘‘ کے اہلسنت مصنف کا علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا دورہ

IQNA

کتاب’’انوار الثقلین‘‘ کے اہلسنت مصنف کا علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا دورہ

20:57 - September 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3512707
ایکنا تہران- کتاب’’انوار الثقلین‘‘ کے مصنف و محقق نے مسلم امہ میں اہلبیت(ع) کو مرکز و محور قرار دینے پر زور دیا ہے.

آستان قدس رضوی نیوز کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنےو الے اہلسنت مصنف و محقق   ڈاکٹر صداقت علی فریدی نے علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے دورہ کے دوران یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات کی  
اس ملاقات کے آغاز میں یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی خیاط نے یونیورسٹی کی  علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں اور بی اے ،ایم اے اور ڈاکٹریٹ کے مختلف مضامین سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔
 ڈاکٹر صداقت علی فریدی نے علوم اسلامی  رضوی یونیورسٹی کی علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے مسلمانوں میں بالخصوص صوفی مسلک مسلمان جو امام رضا(ع) کو اپنا قطب مانتے ہیں کے لئے اتحاد و یکجہتی اور اہلبیت(ع) کو متعارف کروانے کے لئے مختلف پروگراموں کے انعقاد میں تعاون کرنے کے  حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
ڈاکٹر صداقت علی فریدی نے علوم اسلامی  رضوی یونیورسٹی کے سربراہ سے کہا کہ اس یونیورسٹی میں اسلامی دانشوروں اور محققین کے لئے شارٹ کورسزز رکا اہتمام کیا جائے  تاکہ یہ افراد یونیورسٹی کی علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں سے واقف ہونے کے ساتھ ساتھ ان سے استفادہ بھی کر سکیں۔ 
 کتاب ’’انوارالثقلین‘‘ کے مصنف نے اہلبیت(ع) کے موضوع پر علمی و تشریحی  پروگراموں کے انعقاد بالخصوص لاہور میں رضوی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں چند ایک تجاویز دیں اور انہوں نے لاہور یونیورسٹی میں اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے دو طرفہ باہمی تعاون پر بھی زور دیا۔ 
ڈاکٹر صداقت علی فریدی  کی  اتحاد اور بین المذاہب کے عنوان سے بہت  سی  کتابیں چھپ  چکی ہیں ۔

نظرات بینندگان
captcha