اندھی تقلید مکمل ممنوع!

IQNA

قرآن کیا کہتا ہے/ 31

اندھی تقلید مکمل ممنوع!

7:11 - October 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3512856
ایکنا تھران- قرآن کریم ان آسمانی کتابوں میں سے ایک ہے جو اپنے مخاطبین کو سختی کے ساتھ اندھی تقلید سے روکتا ہے۔

ایکنا نیوز- قدیم معاشروں میں اجداد کی تقلید ایک رسم شمار کی جاتی ہے اور ایک ایسا طرز عمل ہے جو اس جدید دور میں بھی ایک اہم مسئلہ شمار ہوتا ہے۔

تاحم حقیقت یہ ہے کہ ہر طرح کی اندھی تقلید کا بدترین نتیجہ نکلتا ہے اور کمال و ترقی کی راہ پر رکاوٹ کے علاوہ انسان حقائق عالم سے بھی بے خبر رہتا ہے۔

اسی لئے قرآن مجید اس حوالے سے بہت زیادہ تاکید کرتے نظر آتا ہے:

 وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ؛

جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ خدا نے نازل کیا ہے اس کی پیروی کرو، تو کہتا ہے: ہم نے جو کچھ اجداد سے پائے ہیں اسی طرز پر عمل کریں گے، کیا ایسا نہیں کہ انکے اجداد کچھ نہیں سمجھتے تھے اور ہدایت یافتہ نہ تھے۔؟!» (بقره، ۱۷۰).

ناصر مکارم شیرازی  تفسیر نمونه میں فرماتے ہیں: قرآن مجید اسی خرافاتی سوچ کو رسمی طور پر رد کرتا ہے"کیا ایسا نہیں کہ انکے اجداد کچھ نہیں جانتے تھے اور ہدایت یافتہ نہ تھے »؟!

محسن قرائتی تفسیر  نور میں فرماتے ہیں: اس سے پہلی والی آیت ہم خبردار کرتی ہے کہ شیطان کی پیروی مت کرو اور یہ آیت اندھی تقلید جو شیطانی راستے کی طرح ہے اس سے روکتی ہے۔

عاقلانہ اور منطقی پیروی میں کوئی حرج نہیں مگر قرآن اس تقلید کی مذمت کرتا ہے جو غیرمنطقی اور فکر سے عاری ہو۔

 

 تفسیر نور میں اس آیت کے متعلق نکات

1- ارتجاعیت اور ماضی پر لوٹنا ممنوع ہے، اجداد کی سنت پر چلنا اگر عقل سے عاری ہو تو قابل قبول نہیں. «أَلْفَيْنا عَلَيْهِ آباءَنا»

2- قومی اور قبیلے کی سنت پر اندھی تقلید نادرست ہے. «بَلْ نَتَّبِعُ ... آباءَنا»

3- اجداد کے آداب و عقايد ، نئی نسل پر اثرانداز ہوتے ہیں. «ما أَلْفَيْنا عَلَيْهِ آباءَنا»

4- حقّ کا راستہ، عقل و وحی کے ساتھ حاصل ہوتا ہے. «لا يَعْقِلُونَ شَيْئاً وَ لا يَهْتَدُونَ»

5- علم اور تجربہ کو منقتل کرنا قابل قدر ہے تاہم خرافات کو منتقل کرنا اقدار کی منافی ہے۔. «آباؤُهُمْ لا يَعْقِلُونَ»

6- عقل، ہمیں وحی کی راہ پر چلنے کا حکم دیتی ہے. «اتَّبِعُوا ما أَنْزَلَ ... أَ وَ لَوْ كانَ آباؤُهُمْ لا يَعْقِلُونَ»

 

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha