کیا اپنے دشمن کو جانتے ہو؟

IQNA

قرآن کیا کہتا ہے/ 9

کیا اپنے دشمن کو جانتے ہو؟

7:49 - June 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3512079
جب انسان کو خلق کیا تو ایک مغرور نے اس سے دشمنی کا آغاز کیا.

ایکنا نیوز- جب خدا نے انسان کے اندر روح پھونک کر اسے خلق کیا تو اس کا نام اشرف المخلوقات رکھا کیونکہ وہ کمالات تک پہنچنے کا راستہ طے کرسکتا تھا جو دیگر مخلوقات میں ممکن نہ تھا۔

تب خدا نے تمام فرشتوں سے کہا کہ وہ اس مخلوق کو سجدہ کریں، شیطان جو خدا کے مقرب ترین بندوں میں سے تھا اور اس کو سمجھتا بھی تھا اس نے ایسا نہ کیا اور خدا نے اسکو اپنی بارگاہ سے باہرنکالا۔

 

شیطان نے یہاں سے انسان سے دشمنی شروع کیا اور قسم کھایا کہ وہ اس کو کمال کے راستے سے منحرف کرے گا «قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ: [شيطان نے خدا سے] سے عرض کیا کہ تیری عزت کی قسم سب کو گمراہ کرونگا»(ص،۸۲). یہ داستان مکمل طور پر  آیات ۳۴تا ۳۹ سوره بقره میں موجود ہے۔

لہذا اسلامی تعلیمات کے مطابق شیطان وسوسه اور گناہ کی ترغیب دیکر انسان کو قرب خدا سے منحرف کرسکتا ہے۔

رب العزت  نے بھی شیطان کی دشمنی بارے متعدد بار انتباہ کیا ہے:

«وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطَانُ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ: ایسا نہ ہو کہ شیطان تمھیں گمراہ کرے وہ کھلا دشمن ہے» (زخرف، ۶۲).

 

محسن قرائتی تفسیر نور میں فرماتے ہیں:

  1. شیطان نے آدم و حوا کو گمراہ کیا اور اسکی دشمنی واضح ہے. «عَدُوٌّ مُبِينٌ»
  2. شناخت کے وسوسے کو سمجھنے کے لیے بہت زیادہ عقل و غور کی ضرورت نہیں کیونکہ فطری طور پر ہم اس حد تک سمجھ جاتے ہیں «عَدُوٌّ مُبِينٌ».

اب اس کو سمجھنے کے لیے کہ شیطان انسان کا ہمارا دشمن ہے کیا ضرورت باقی رہتا ہے؟

اب اگر انسان کمال کی طرف جانے کے لیے ہدایت طلب کرتا ہے تو ضرورت ہے کہ وہ اس راستے کی رکاوٹوں کو سمجھے، لہذا اس راستے میں حایع رکاوٹوں کو سمجھنا سب کی ضرورت ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha