اسلامی بلاک چین کمپنی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی حلال خوراک پروڈکشن کمپنی کا تعاون

IQNA

اسلامی بلاک چین کمپنی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی حلال خوراک پروڈکشن کمپنی کا تعاون

12:56 - October 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3512868
ایکنا تھران- حلال خوراک پراڈکٹس کا سب سے بڑا برآمد کنندہ، بلاک چین Blockchain میں فعال ایک اسلامی کمپنی کی مدد سے دنیا بھر میں اپنی مصنوعات میں ٹریک کرنے کی صلاحیت کو فعال کرے گا۔

ایکنا- زاویہ نیوز کے مطابق  Islamic Coin ، جو متحدہ عرب امارات میں شریعت کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی اور بلاک چین کے شعبے میں کام کرتی ہے، برازیل کے Fambras کے ساتھ تعاون کرے گی، جو دنیا میں حلال فوڈ پروڈکٹس کا سب سے بڑا پروڈیوسر اور برآمد کنندہ ہے۔
اس شراکت داری کا اعلان دبئی میں GITEX Global ۲۰۲۲  کے حصہ Fintech Surge Summit کے اجلاس میں کیا گیا تھا، اس کا مقصد دنیا بھر میں حلال خوراک کی شفافیت اور ٹریس ایبلٹی کو بڑھانا ہے۔


Fambras اپنے حلال سرٹیفیکیشن کو رجسٹر کرانے اور کھانے کی مصنوعات کے ذبح یا پروڈکشن سے لے کر سپر مارکیٹ شیلف تک کے سفر کو ٹریک کرنے کے لئے کمپنی کے اپنے بلاک چین اور حق نیٹ ورک  (Haq network) کا استعمال کرے گا۔

اسلامی سکہ کمپنی Islamic Coin کے شریک بانی محمد الکاف الهاشمی نے کہا: جب ہم اپنے نیٹورک میں حلال کھانے کے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو لانے کی بات کرتے ہیں تو اس کے دو پہلو ہوتے ہیں: کھانے کے لئے سرٹیفیکیشن یعنی یہ یقینی بنانا ہے کہ کھانا حلال ہے۔ اور ذبح کے پہلے مرحلے سے لے کر پیکیجنگ، نقل و حمل اور حتمی صارف تک پہنچنے تک خوراک کو ٹریک کرنا۔اسمارٹ GPS لوکیشن کا استعمال کرتے ہوئے، صارفین QR کوڈ کو اسکین کرکے پروڈکٹس کے پورے راستے کو ٹریک کرسکتے ہیں۔


انھوں نے مزید کہا: دوسرا حصہ ادائیگی کا حصہ ہے۔ لوگ جو سامان خریدتے ہیں اس کے لیے سیلز سائٹس پر جاتے ہیں۔اور ہماری کمپنی کو ادائیگی کے آپشنز میں سے ایک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ بہت تیز اور قابل اعتماد ہے۔ اور یہ دونوں فریقوں کے لیے لین دین کی لاگت کو کم کرتا ہے۔

اسلامی سکہ Islamic Coin دنیا کی پہلی شریعت کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی ہے، جبکہ حق نیٹ ورک، جو کہ شریعت کے مطابق کام کرتا ہے، ایسے منصوبوں کو فعال کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جن سے معاشرے کو فائدہ ہو۔

4091314

نظرات بینندگان
captcha