امارات میں سولویں «عجمان» قرآنی ایوارڈ کا اہتمام

IQNA

امارات میں سولویں «عجمان» قرآنی ایوارڈ کا اہتمام

9:58 - October 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3512937
ایکنا تھران- قرآنی مرکز«حمید» کے تعاون سے سولویں عجمان قرآنی ایوارڈ منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا-  عجمان نیوز کے مطابق حمید بن راشد النعیمی خدمت قرآن مرکز جو حمید بن راشد فلاحی مرکز سے وابستہ ہے انکے تعاون سے سولویں «عجمان» قرآنی ایوارڈ مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے اور اس کے رجسٹریشن کا مرحلہ گذشتہ جمعے سے شروع ہوچکا ہے۔

 

قرآنی مرکز حمید بن راشد النعیمی کے مطابق مقابلوں میں عمومی قرآنی مقابلے۔ ماوں کا درمیان مقابلہ۔ جونیئر اور سنئر کیٹگریز کے الگ مقابلے ہوں گے اور 24 نومبر تک نام لکھوائے جاسکتے ہیں۔

 

مذکورہ قرآنی مقابلے امارات عجمان کی اعلی کونسل کے رکن شیخ حمید بن راشد النعیمی کی کاوشوں سے قرآنی تعلیمات کی ترویج، قرآنی معاشرے کی ایجاد اور قرانی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہویے منعقد کیے جارہے ہیں۔/

 

4093403

نظرات بینندگان
captcha