ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے انتالیسویں بین الاقوامی قرانی مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ آن لاین جمعہ سے مشھد میں شروع ہورہا ہے۔
مقابلوں کی ججمنٹ پانچ دن تک جاری رہے گی اور آخری دنوں میں خواتین سلیکشن مکمل ہونے بعد مردوں کا مرحلہ ہوگا۔
ایران کے انتالیسیوں بین الاقوامی مقابلے خواتین و مردوں کے الگ الگ شعبوں میں منعقد ہوں گے جہاں خواتین مقابلوں میں ترتیل وحفظ کل قران اور مردوں کے لیے ترتیل و حفظ کے علاوہ قرآت کا شعبہ بھی شامل ہے۔
اس مرحلے میں ۱۴۶ شرکاء دنیا کے ۸۰ ممالک سے شریک ہیں جنکی آواز کے فایل ان ممالک میں موجود ایرانی ثقافتی مراکز اور سفارت خانوں میں تیار اور ججز کا موصول ہوچکے ہیں.
اس حوالے سے حفظ کل میں مرد حفاظ کے ۵۴ فایل، حفظ کل خواتین میں ۲۲ فایل، ترتیل خواتین میں ۱۳ فایل، قرائت میں مردوں کے ۳۲ فایل اور مردوں کے ترتیل میں ۲۵ فایل شامل ہیں۔
ادارہ امور قرآن و اوقاف و فلاح و بہبود کے مطابق اس مرحلے میں ۲۰ خؤاتین اور ۳۵ مرد فاینل مرحلے کے لیے منتخب ہوں گے اور اس کا فاینل مرحلہ بعثت رسول اکرم(ص) کے دن منعقد ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ خواتین کا ترتیل مقابلہ پہلی بار مقابلوں میں شامل کیا گیا ہے اور مردوں کا ترتیل مقابلہ بھی سینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔/