امریکا: ریاست مسی سپی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

IQNA

امریکا: ریاست مسی سپی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

16:39 - February 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3513780
ایکنا تھران: امریکا کی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکنا- جیو نیوز کے مطابق مسی سپی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹیٹ کاؤنٹی کے آرکا بٹلا علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے دکان میں داخل ہوکر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

اس سے قبل مسلح شخص نے قریبی گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون کو قتل کیا، ملزم نے پھر ایک گھر میں داخل ہوکر مزید 2 افراد کو قتل کیا جب کہ اسی علاقے سے مزید 2 افراد کی بھی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بظاہر لگ رہا ہے کہ ملزم نے اکیلے ہی واردات کو انجام دیا ہے تاہم  اب تک فائرنگ کے مقصد کا علم نہیں ہوسکا، واقعے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ہر روز فائرنگ سے ہلاک ہونے کے واقعات عام ہیں تاہم اب تک اسلحہ کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں ہوسکی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha