نائن الیون کے متاثرین افغان بینک کے فنڈز ضبط نہیں کر سکتے، امریکی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

IQNA

نائن الیون کے متاثرین افغان بینک کے فنڈز ضبط نہیں کر سکتے، امریکی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

18:36 - February 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3513814
ایکنا تھران- امریکی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ نائن الیون کے متاثرین افغان مرکزی بینک کے 3.5 ارب ڈالر فنڈز ضبط نہیں کر سکتے۔

ایکنا- جیو نیوز کے مطابق نیویارک کی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نائن الیون حملے کی قیمت افغانستان، افغان عوام کو نہیں بلکہ طالبان کو ادا کرنی چاہیے، افغان مرکزی بینک کے فنڈز ضبط کرنےکا مطلب طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا ہو گا۔

نیویارک کی ساؤدرن ڈسٹرکٹ کی عدالت کے جج جارج ڈینیئلز نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے فنڈز ضبط کرنا وفاقی عدالتوں کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

 

یاد رہے کہ نیویارک میں 11 ستمبر 2001 میں ہونے والے حملے میں 2900 سے زائد افرادہلاک ہوئے تھے۔

نیویارک کی عدالت نے 2012 میں فیصلہ دیا تھا کہ طالبان، القاعدہ اور دیگر تنظیمیں نائن الیون کی ذمہ دار ہیں، وہ نائن الیون متاثرین کو ہرجانہ ادا کریں جبکہ نائن الیون حملے کے متاثرین نے امریکی بینکوں میں پڑے افغان حکومت کے پیسوں سے ہرجانےکا مطالبہ کیا تھا۔

 
نظرات بینندگان
captcha