«جمهوری اسلامی ایران کے قرآنی خزانے» کی سیر اور خبروں کی ترویج + تصاویر

IQNA

قرآنی فاونڈیشن کے توسط سے

«جمهوری اسلامی ایران کے قرآنی خزانے» کی سیر اور خبروں کی ترویج + تصاویر

7:41 - February 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3513840
«جمهوری اسلامی ایران کے قرآنی خزانے» کی سیر اور خبروں کی ترویج + تصاویر
ایکنا تھران: دارالقرآن الکریم فاونڈیشن میں ایران کے قرآنی خزانوں کی نگہداری کی جاتی ہے جہاں تمام قرآنی ریکارڈ موجود ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق « دارالقرآن الکریم فاونڈیشن» تهران جو خیابان ولیعصر(عج) میں موجود ہے اس کو اہل قرآن اچھی طرح جانتے ہیں جہاں سے قرآنی اشاعت کے اجازت نامے، قرآنی تدریس کی سرٹیفیکٹ کا اجرا، حفاظ کو ڈگری، قرآنی اشاعت پر نظارت اور دیگر سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔

اس پانچ منزلہ عمارت میں ایک حصہ بنام « جمهوری اسلامی ایران کے عظیم قرآنی خزانہ» موجود ہے جہاں تمام قرآنی اخبار کا ریکارڈ رکھا گیا ہے. اس مقام پر آتے ہویے ایک خاص معنویت کا احساس ہوتا ہے۔

 

سفری به «گنجینه قرآنی جمهوری اسلامی ایران» و خبر تولید ترجمه‌های جدید قرآن

 

قرآنی خزانے میں مختلف اقسام اور طرز کے قرآن مختلف رنگوں میں موجود ہیں جنمیں مختلف سایز شامل ہیں جب کہ انگریزی، روسی، اسپینش، ترکی، فرنچ اور دیگر زبانوں میں ترجمے بھی دستیاب ہیں۔

اس قرآنی خزانے میں ۳۱۰۰ عنوان قرآن قطع وزیری، ۵۰۰ عنوان  قطع رحلی، ۳۰۰ عنوان قطع رقعی، ۱۰۰۰ عنوان قطع جیبی اور مجموعی طور پر ۴۹۰۰ عنوان اقسام خط، ترجمه، اور ڈیزاین موجود ہیں۔

 

سفری به «گنجینه قرآنی جمهوری اسلامی ایران» و خبر تولید ترجمه‌های جدید قرآن

 

اس قرآنی خزانے کے ہمراہ  ۸۲ کاتب قرآن کریم اور ۱۳۸ مترجم ایرانی اور ۲۴ مترجم غیر ایرانی موجود ہیں. قرآنی محققین اس قرآنی خزانے کو دیکھ کر اپنی قرآنی کاوش کو اس خزانے کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

 

دارالقرآن الکریم فاونڈیشن کے شعبہ صدور اجازت نامہ کے سربراہ کے مطابق جلد انگریزی، روسی ، گیلگی اور کردی میں جدید ترجموں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ اس قرآن خزانے میں  مزید ایڈیشن کا اضافہ کرسکے۔/

 

 

 

4124526

نظرات بینندگان
captcha