
جامعة المصطفی(ص) العالمیة ترکی کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین سیدوحید کاشانی نے ایکنا قرآنی نیوز سے گفتگو میں کہا: «قرآن، معاصرانسان اور چیلنجیز» بین الاقوامی دو روزہ کانفرنس جامعہ المصطفی کے تعاون سے اس ہفتے کے آخر میں استنبول میں منعقد ہوگی جسمیں ترکی اور ایران کے اساتذہ شرکت کریں گے۔
انکا کہنا تھا: کانفرنس میں انقرہ، آغدیر، غازی آنتب، وان اور آغری یونیورسٹی کے اساتذہ کی شرکت متوقع ہے۔
اس بین الاقوامی کانفرنس کو ادارہ جامعہ المصطفی(ص) کے انٹرنیٹ ٹی وی «قرآن ٹی وی» چینل ایڈرس www.elmustafakuran.tv اورترک چینل 14 سے برراہ راست نشر کی جائے گی۔

جامعة المصطفی(ص) العالمیه سربراہ کا کانفرنس کے حوالے سے مزید کہنا تھا: دو روزہ کانفرنس میں «پہلی نشست جمعے نو مارچ کو» اور «دوسری نشست ہفتے کو دس بجے» بین الاقوامی ہوٹل ارسین کے ہال میں منعقد ہوگی جسمیں ایرانی اور ترک دانشور شریک ہوں گے۔
حجتالاسلام والمسلمین کاشانی کا کانفرنس کے پروگرام کے حوالے سے کہنا تھا: نشست میں جامعة المصطفی(ص) العالمیه کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین علی عباسی کا ویڈیو پیام نشر کیا جائے گا جسمیں وہ شام و ترکی زلزلے کے حوالے سے پیام دیں گے۔
انکا کہنا تھا: کانفرنس کے پہلے دن تین مقالے بعنوان؛ «قرآن و علوم» ترک یونیورسٹی استاد بایرام کاناریا اور ایران کے پروفیسر محمدعلی رضایی جب کہ «قرآن و اخلاق کے موضوع پر ترک استاد حسن اجاک اور یوسف توره» کے مقالے اور «قرآن و کلام کے موضوع پر استاد مصطفی چویک اور پروفیسر سیداحمد غفاری» مقالہ پیش کریں گے۔
جامعة المصطفی(ص) العالمیه ترکی کے سربراہ کا کانفرنس کے دوسرے دن کے حوالے سے کہنا تھا:
پروگرام کے تیسرے دن بھی تین مقالے بعنوان «قرآن و سیاست - پروفیسر محمود چنار اور قدیر آکاراس»، «قرآن و اجتماعی عدالت - پروفیسر حایاتی آیدین اور پروفیسر حسین علوی مهر» اور «قرآن و عورت کے موضوع پر محترمہ سعادت آلتای اور فاطمه کارانلیک» مقالہ پیش کریں گی اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔/
گفتوگو - اکبر پوستچیان