ایکنا نیوز کے مطابق بین الاقوامی قرآنی نمایش «تمھیں پڑھتا ہوں» کے عنوان سے امام خمینی (ره) کمپلیکس تھران میں شروع ہوچکی ہے جہاں آج بین الاقوامی حصے کا افتتاح ہوگا۔
خارجی شعبے کے ڈپٹی عبدالرضا سلطانی کا کہنا تھا: نمایش ہفتے کو شروع ہوچکی تھی تاہم بین الاقوامی حصے کا آج افتتاح ہوگا جہاں ایرانی وزیرثقافت «محمدمهدی اسماعیلی»، ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سربراہ «حجتالاسلام محمدمهدی ایمانیپور»، اور ادارہ ثقافت وتعلقات اسلامی کے ڈپٹی
حسین روزبه کی شرکت متوقع ہے۔
انکا کہنا تھا کہ قرآنی امور کی نظارت جامعه المصطفی(ص) العالمیه اور «نور» فاونڈیشن قرآنی سوفٹ وئیر شعبے کی نگرانی کررہا ہے۔
سلطانی گفت: بین الاقوامی حصے کا اہم مقصد «وحدت» اسلامی پر تاکید ہے۔
انکا کہنا تھا: خارجی شعبے میں فن کار اپنے فن پارے، خطاطی، پینٹنگ وغیرہ کی نمایش کے علاوہ خصوصی ورکشاپ بھی منعقد کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ غیرملکی نمایندوں میں ہندوستان، پاکستان، تیونس، بوسنیا، الجزایر، انڈونیشیاء، تانزانیا، کینیا، عمان اور ملایشا کی شرکت متوقع ہے۔
ضریح حضرت عباس(ع) ماکٹ کی نمایش
انکا کہنا تھا: ثقافتی حصوں میں برطانیہ، فرانس اور فلسطین کے نمایندے بھی شریک ہیں جب کہ روس، عراق، الجزایر، تیونس، ملایشیا، پاکستان، سریلانکا، عمان، لبنان، افغانستان و ... کے فن پارے شامل ہیں جب کہ عراقی مقدس مقامات کی جانب سے حضرت عباس(ع) کے روضے اور ضریح کی ماکٹ Maquette پیش کی جارہی ہے۔
سلطانی کا کہنا تھا کہ نمایش میں بین المذاہب یونیورسٹی، امام خمینی(ره) یونیورسٹی، مذاہب اسلامی یونیورسٹی، عالمی اهل بیت(ع) یونیورسٹی، الزهراء(س) یونیورسٹی اور تھران یونیورسٹی کے شعبہ الھیات یا تھیولوجی ڈیپارٹمنٹ کی شرکت ہورہی ہے۔
قرانی نمایشگاه میں قرآنی بین الاقوامی نشست
سلطانی کا کہنا تھا: تلاوت قرآن اور بچوں کے مقابلوں کے علاوہ، مختلف غیرملکی ماہرین کی نشتیں بھی متوقع ہیں جنمیں اسلامی ممالک کے ثقافتی مسائل ڈسکس ہوں گے اور تقاریر لائیو نشر ہوں گی۔
ایرانی اسلامی کا تعارف
سلطانی کا کہنا تھا کہ اس نمایش کے اہداف میں ایران کے قرآنی خدمات کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ بعض لوگوں کے دماغ میں یہ ہے کہ ایران صرف دعا و مناجات پر کام کرتا ہوگا اور پریکٹکل لائف میں کام نہیں کررہا ہم اس غلط تصور کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ بین الاقوامی شعبے میں اس کی نمایش ہوسکے۔
قابل ذکر ہے کہ تیسویں بین الاقوامی نمایش یکم اپریل سے پندرہ اپریل تک «تمھیں پڑھتا ہوں» کے عنوان سے تھران کے امام خمینی (ره) کمپلیکس میں جاری رہے گی اور خواہشمند افراد روزانہ پانچ بجے شام سے بارہ بجے رات تک نمایش دیکھ سکتے ہیں۔/
4130940