قرآنی آرٹ دوسروں تک اسلامی عقاید پہنچانے کا بہترین وسیلہ+ تصاویر

IQNA

سری لنکن آرٹسٹ ایکنا سے:

قرآنی آرٹ دوسروں تک اسلامی عقاید پہنچانے کا بہترین وسیلہ+ تصاویر

10:18 - April 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3514114
ایکنا تھران: محمد ابوبکر عظیم کا کہنا تھا کہ آرٹ ایسی چھتری کی مانند ہے جس کے تلے تمام لوگ یکجا ہوسکتے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق تھران کے امام خمینی کمپلیکس میں بین الاقوامی قرآنی نمایش جاری ہے جہاں مختلف ممالک کے نمایندے قرآنی آرٹ کی جلوہ نمائی میں مصروف عمل ہیں۔

سری لنکا کے آرٹسٹ محمد ابوبکر عظیم (Mohamed Aboobucker Azeem) نے اس موقع پر ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: یہ ایک اسلامی ملک میں منعقد کی گیی ہے تاہم کوشش کرنی چاہیے کہ ایسی نمایش غیرمسلم ممالک میں بھی منعقد کی جائے تاکہ دیگر مذاہب کے لوگ قرآنی آرٹ سے استفادہ کرسکے۔

 انکا کہنا تھا کہ حقیقت میں آرٹ ایک ایسی چھتری کی مانند ہے جس کے تلے تمام طبقے کو لوگ آسکتے ہیں اور اس طریقے سے دیگر لوگوں تک اسلامی اور قرآنی عقاید آسانی سے منتقل کرسکتے ہیں اور اسی حوالے سے قرآنی نمایش بہترین کاوش ہے۔

 

تمرکز نمایشگاه امسال بر هنر قرآنی به دلیل فراگیری آن است

 

عظیم کا کہنا تھا: سری لنکا میں کافی آرٹسٹ موجود ہیں اور ان میں سے کافی لوگ خطاطی کے شعبے میں سرگرم عمل ہے۔

 

تمرکز نمایشگاه امسال بر هنر قرآنی به دلیل فراگیری آن است

سری لنکن آرٹسٹ نے اسلامی آرٹ اور خطاطی میں امتزاج کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھران میں ایسی کاوش بہترین ہے کیونکہ اگر غیر مسلموں سے اسلام اور قرآن بارے برراہ راست بات کی جائے تو شاید انکو اچھا نہ لگے مگر انہیں پیغامات کو اگر خطاطی کی شکل میں پیش کریں تو یہ خوشگوار لگتا ہے اور ممکن ہے کہ انکا اسلام بارے تصور بدل جائے۔/

 

4133529

نظرات بینندگان
captcha