ایکنا نیوز کے مطابق آیتالله سید علی سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فطرانے میں ہر شخص کے لیے تین کیلو گرام آٹے کے لیے ساٹھ ہزار تومان، چاول کے بدلے 360 ہزار تومان اور غیر ایرانی چاول کے لیے 105 ہزار تومان مقرر کیا گیا ہے۔
مقام معظم رهبری کے دفتر قم سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اہل ایمان تین کیلو گندم یا چاول کے حوالے سے قیمت اپنے مقامی علاقوں سے معلوم کرکے مقرر کرسکتے ہیں البتہ دفتر کی جانب سے رقم کا اعلان جلد ہوگا۔
دفتر سے جاری بیان میں کفارہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کفارہ کو طعام کی صورت میں ادا کرنا چاہیے اور
حضرت آیتالله خامنهای کے مطابق هر دن کے لیے ۱۲ هزار تومان مقرر کیا گیا ہے۔
مرجع تقلید آیتالله مکارم شیرازی،کے مطابق اس سال اپنی استطاعت کے مطابق گندم کے لیے فطرانہ ساٹھ ہزار تومان اور چاول کے لیے 240 ہزار تومان مقرر کیا گیا ہے اور اہل ایمان اپنی ظرفیت اور استعمال کے مطابق فطرانے کے انتخاب میں آزادنہ عمل کرسکتے ہیں جب کہ کفاری کے لیے روزانہ بارہ ہزار تومان مقرر ہوا ہے جسکو روٹی کی صورت میں ادا کرنے کی ضرورت ہے اور جان بوجھ کر کھانے والے روزے کا کفارہ 720 ہزار تومان مقرر ہوا ہے۔/
دیگر مراجع تقلید کے فطرانے اور کفارے کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔
4134232