
ایکنا نیوز- مشرقی وسطی میں خواتین کو اہم پوسٹوں پر تعین کرنے کی تاریخ پرانی نہیں تاہم بعض خواتین نے مغربی ایشیا میں اہم پوسٹوں پر کام کا اعزاز حاصل کیا اور بہترین تعلیم اور فن سے بعض شعبوں میں شاندار کارنامے انجام دیے۔
قطر میں خواتین کو اہم پوسٹوں پر تعین کرنے کی روایت نہیں تاہم ایک خاتون نے اس حوالے سے ریکارڈ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انجنیرحصه الجابر (Hessa Al Jaber)، کو پہلی خاتون کا اعزاز حاصل ہے جس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سنبھالی ہے۔
الجابر کی زندگی میں سال ۲۰۱۳ اہم ترین سال ثابت ہوا جب امیر قطر نے انکو اس وزارت کا قلمدان سونپا تاکہ اس شعبے میں خدمات پیش کریں۔

الجابر نے اپنی دورہ وزارت میں ٹیلی کام کی دنیا کو آزاد کیا اور اس شعبے میں انقلابی اقدامات سے ایک سنہری دور کا آغاز کیا۔
انہوں نے اس شعبے میں بنیادی انفراسٹرکچر کو بدل دیا اور براڈ بینڈ چینل کے ساتھ قطر سیٹلائیٹ کمپنی (Eshailsat- Qatar Satellite Company)، مالومتیا وغیرہ کے ساتھ جدید شعبوں کا وسعت دی۔

الجابر نے اس شعبے میں بہترین کامیابیوں سے سب کو داد دینے پر مجبور کیا اور ۲۴ دسامبر ۲۰۰۸ کو وزارت داخلہ کی جانب سے انکو «وومین آف دی ائیر» کا اعزاز حاصل کیا. سال ۲۰۱۲ کو Arabian Business کی جانب سے عرب دنیا کی تیس طاقتور ترین خواتین میں انکا نام آیا۔

سال ۲۰۱۳، میں انکو دنیا کے ۵۰۰ طاقتور ترین عرب افراد میں Arabian Business شامل کیا اور سال 2013 میں ٹاپ سو خواتین میں سے انکو بیسویں نمبر پر قرار دیا گیا۔
اس کے علاوہ انکو ویب سائٹ Mashable، جو اجتماعی مسائل میں خبروں کی کوریج کرتا ہے انہوں اس خاتون کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں آٹھ موثر ترین خواتین میں قرار دیا۔/
4139228