مصر کے قرآنی مرکز «شیخ حشاد» کا افتتاح + تصاویر

IQNA

مصر کے قرآنی مرکز «شیخ حشاد» کا افتتاح + تصاویر

12:44 - May 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514296
ایکنا تھران: قرآنی مرکز نامور استاد «شیخ محمد صالح احمد حشاد» کے نام سے منسوب ہے اور وزارت اوقاف کے تعاون سے اسکا افتتاح کیا گیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صدی البلد،کے مطابق  وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے مذکورہ مرکز کا افتتاح مسجد «ابوالعباس المرسی» میں افتتاح ہوا جسمیں عاشقان قرآن کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

انجمن قرآء مصر کے سربراہ شیخ محمد صالح احمد حشاد، نے وزارت اوقاف کی قرآنی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: مذکورہ وزارت قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لیے مختلف قرآنی محافل کے انعقاد کے علاوہ، مساجد کے امام، خواتین کے لیے محافل، سنئیر قرآء کے لئے اس مرکز کا تیار کیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق، وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے بدھ کو  مرکز تلاوت قرآن «احمد نعینع» کا افتتاح مسجد امام حسین(ع) قاهره میں، مرکز تلاوت «شیخ طه نعمانی» مسجد «عمرو بن عاص» اور مرکز شیخ «تمیم المراغی» کا افتتاح مسجد «الحمد» میں کیا گیا۔

مذکورہ قرآنی مراکز کے افتتاح کے بعد مصری شہریوں نے اس پر خوشی کا اظھار کیا جہاں پر نماز ظھرین کے بعد قرآنی کلاسز شروع کی گیی ہیں۔/

 

 

 

 

4140510

نظرات بینندگان
captcha