
ایکنا نیوز کے مطابق بین الاقوامی نیوز ایجنسی (ایکنا)، کی زبانوں میں ایک اور اضافہ ہوا جہاں گذشتہ روز رھبر معظم کے دفتر کے نمایندے آیتالله محسن قمی، یونیورسٹی علمی ریسرچ سنٹر کے سربراہ، حسن مسلمی نایینی، اور رھبری آفس کے بین الاقوامی امور کے نمایندے سیدمهدی مصطفوی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔
آیتالله محسن قمی ضمن نے ایکنا نیوز کا دورہ بھی کیا اور فارسی زبان کے ساتھ مختلف زبانوں میں اس کے ترجمے سے آشائی کے علاوہ تاجیکی زبان کے شعبے کا افتتاح کیا۔
بین الاقوامی قرآنی نیوز ایجنسی جس کو مختصرا ایکنا کے نام سے جانا جاتا ہے زبانوں کی تعداد کے حوالے سے ایران کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی ہے اور اس کی وجہ سے دنیا کی مختلف زبانوں میں سب سے زیادہ قرآنی خبریں نشر کی جاتی ہیں اور بین الاقوامی زبانوں میں سب سے زیادہ اس نیوز کو دیکھا جاتا ہے۔

سروے کے مطابق تاجیکستان اور ازبکستان میں اس بولی کو سمجھنے اور بولنے والوں کی تعداد نوے لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے اور غیر رسمی زرایع کے مطابق دس سے بارہ ملین تاجیکی بولنے والے افراد موجود ہیں۔
چالیس فیصد اس بولی کو سمجھنے والے مرکزی ایشیاء اور ساٹھ فیصد افغانستان میں اس کو سمجھنے اور بولنے والے رہتے ہیں۔/


4140719