ایکنا نیوز- خبررساں ادارے تواصل کے مطابق سعودی وزارت تبلیغ و امور اسلامی اور الجبیل و ینبع حکام کے تعاون سے «الصحف الشریف» نمایش کا اہتمام کیا گیا ہے جو الجلیل کے صنعتی ایریا میں واقع ہے، مذکورہ نمایش چودہ روز تک جاری رہے گی۔
مذکورہ نمایش اسلام و مسلمین کی خدمت اور قرآنی کاوشوں سے لوگوں کو آشنا کرانے کے حوالے سے منعقد کی گیی ہے۔
مذکورہ نمایش میں آنے والوں کو ملک فهد پبلیکیشن مدینه منوره میں اشاعت قرآن کے مراحل سے روشناس کرائے جاتے ہیں۔
نمایش کا ایک مقصد لوگوں کے مذکورہ ادارے کے قرآنی خدمات اور کاوشوں سے آگاہ کرانا ہے اور یہ کہ کسطرح سے جدید ٹیکنالوجی سے اس صنعت میں کام لیے جاتے ہیں۔
نمایش میں مکه مکرمه لایبریری بھی شریک ہے جس کے اسٹال پر قدیم خطی نسخے موجود ہیں جنمیں
خطی نسخہ الشاطبیه حرز الامانی سال ۷۲۴ هجری قمری اور خطی نسخہ ادعیه امام نووی سال ۷۸۶ سمیت دیگر تاریخی نسخے موجود ہیں۔
اس نمایش میں ملک فهد کے قدیم نسخے اور دیگر ڈیجیٹل فن پارے بھی موجود ہیں۔/
4141739