ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البلدی کے مطابق مناجات اور دعا خوانی کی محفل ادارہ اوقاف کے تعاون سے مسجد سید المرسی ابوالعباس میں منعقد ہوئی۔
اس محفل میں وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ کے علاوہ وزارت اوقاف کے سیکریٹری شیخ سلامه عبدالرزاق، ائمه جماعات اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔
مسجد سیدی المرسی ابوالعباس الگمرک کے علاقے میں واقع ہے جو مصر کی تاریخی مسجدوں میں شمار ہوتا ہے جومعروف حافظ اور مصری قاری اور مفسر قرآن سیدی المرسی ابوالعباس کا آرمگاہ بھی ہے۔ انکا نام شهر المرسیه اندلس سے منسوب ہے کیونکہ وہ وہاں اپنے والد کے ساتھ تجارت کرتے تھے تاہم کچھ مدت کے بعد وہ اسکندریہ میں لوٹے اور مدرسے میں قرآن و فقہ کی تعلیم میں مشغول ہوئے۔
مسجد المرسی ابوالعباس اٹالین انجنیر ماریو روسی کے ہاتھؤں تعمیر ہوئی جو سال ۱۸۹۷ کو روم میں دنیا میں آئے اور ابتدائی تعلیم کے بعد بیس سال کی عمر میں یورپی انجنیروں کے ساتھ مصری بادشاہ ملک فواد کی دعوت پر یہاں آئے، سال 1933 کو اس مسجد پر کام کا آغاز ہوا اور سال 1945 کو مسجد کا افتتاح ہوا، اس مسجد کی تعمیر میں اسلامی طرز تعمیر سے اثر واضح ہے۔/
4156976