ایکنا نیوز- علی الفیصل نے العالم چینل کے پروگرام «مع الحدث» میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عین الحلوہ کے واقعات سے اس کیمپ کا نقصان پہنچ رہا ہے۔
انکا کہنا تھا: کیمپ«عین الحلوه»، لبنان میں حالات اور اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ میں دشمن کو چیلنج دے سکتا ہے۔
انکا کہنا تھا: اتفاقات عین الحلوه میں واقعات کا فایدہ امریکہ اور اسرائیل کو ہوگا جو مہاجرین کو دور ترین جگہوں پر منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انکا کہنا تھا: اسرائیلی شدت پسند کابینہ حالات خراب کرکے فلسطینیوں کو نکالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
سیاسی امور کے ماہر ماجد الزبده کا اس بارے کہنا تھا: عین الحلوه، میں واقعات کی بطور خاص منصوبہ بندی کی گیی ہے۔
پروگرام «مع الحدث» سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: کیمپ عین الحلوه، میں جھڑپ اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی دھمکیوں کے ساتھ علاقے میں کشیدگی خاص ٹائمنگ کے ساتھ انجام پا رہے ہیں۔
سیاسی امور کے ماہر نے تاکید کی: یہ واقعات صرف اسرائیلی مفادات میں ہیں اور اس کو جاری رکھنے سے فلسطینی عوام اور تحریکوں پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔/
4160099