هریانہ میں مسلمانوں پر ہندووں کا دوبارہ حملہ

IQNA

هریانہ میں مسلمانوں پر ہندووں کا دوبارہ حملہ

20:34 - August 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3514751
ایکنا انڈیا: شمالی ہندوستان کے علاقے هریانہ میں دوبارہ ہندو شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے.

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیره کے مطابق مسلم نشین ایریے میں ہندو بلوائیوں کے احتجاج اور ریلی اور پھر فسادات میں گاڑیوں کے علاوہ  دکانوں کو لوٹا گیا  اور مسلمانوں کی قبروں کو جلانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اتوار سے واقعات رونما ہوئے اور قبر تک کو جلایا گیا اور کئی لوگ فسادات میں زخمی ہوگئے ہیں۔

پانی پت کے علاقے میں تین دکانوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات ہوئے اور چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

گذشتہ ہفتے کو ہندو مسلم فسادات اس وقت شروع ہوئے جب ہندو شدت پسندوں نے مسلم نشین علاقے میں احتجاج کیا اور فسادات میں ایک امام مسجد سمیت سات لوگوں کو قتل کیا گیا، ہندو شدت پسند ایک مندر سے دوسرے مندر جاتے ہوئے مسلم نشین علاقے سے گزرے تھے۔

 

ہندو شدت پسندوں نے آدھی رات کو گروگرام میں ایک مسجد کو بھی نذر آتش کیا جس کے بعد علاقے میں مساجد اور یونیورسٹی وغیرہ بند کردی گیی۔

بھارت میں مودی سرکار کے بعد سے ہندو شدت پسندی میں اضافہ ہوا ہےاور مسلمانؤں پر حملے معمول کے واقعات بن چکے ہیں۔/

 

4161043

نظرات بینندگان
captcha