غزہ میں «ایک روزہ ختم قرآن » کا دوسرا دور + فلم و تصاویر

IQNA

غزہ میں «ایک روزہ ختم قرآن » کا دوسرا دور + فلم و تصاویر

4:58 - August 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3514783
ایکنا غزہ: دوسرا قرآن پروگرام بعنوان «منتخب حفاظ» منگل کو غزہ میں شروع ہوا جسمیں ۱۴۷۱ طلبا اور طالبات ایک دن میں قرآن ختم کریں گی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صفا اپنی نوعیت کے منفرد ختم قرآن میں ۱۴۷۱ حافظات اور حفاظ کرام ایک دن میں قرآن مجید ختم کریں گے۔

 

اس سلسلے کا پہلا پروگرام «منتخب حفاظ» گذشتہ سال خانه قرآن و سنت غزه کے تعاون سے منعقد ہوتا تھا جسمیں ۵۸۱ مرد و خواتین حافظات شریک تھیں جس کو اسلامی عربی ممالک میں میڈٰیا نے خاصا کوریج دیا تھا۔

 

خانہ قرآن و سنت مرکز کے ڈائریکٹر ناجی الجعفراوی، کا کہنا تھا: اس سلسلے کے دوسرے پروگرام میں ۳۲۰۰ مرد اور خواتین حافظات نے آن لاین رابطہ اور شرکت کی درخؤاست کی۔

 

انکا کہنا تھا: ابتدائی ٹیسٹ کے بعد ۱۴۷۱ افراد کو منتخب کیا گیا۔ الجعفراوی کے مطابق اس پروگرام میں شرکت کے بعد ہی ان حفاظ اور حافظات کو رسمی طور پر خانه قرآن و سنت غزه حافظ تسلیم کرتا ہے اور یہ اسلامی دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس پروگرام میں مختلف عمر کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور اس پروگرام میں کمترین حافظ  ۸ ساله اور سب سے عمر رسیدہ  ۷۲ سالہ حافظ ہے۔/

 

4162707

نظرات بینندگان
captcha