مراکش؛ مساجد اور قرآن مراکز کی جگہ ٹینٹوں سے کلاسز کا اہتمام

IQNA

مراکش؛ مساجد اور قرآن مراکز کی جگہ ٹینٹوں سے کلاسز کا اہتمام

6:37 - September 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3514999
ایکنا مراکو: فلاحی ادارے کے رکن سناء الوریاشی، نے زلزلہ زدگان کی امداد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسجدوں اور قرآنی مراکز کی جگہ تینٹ لگایے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی صدی الیوم السابع کے مطابق  فلاحی ادارے کے رکن سناء الوریاشی، نے مختلف بین الاقوامی اور دیگر فلاحی اداروں سے بنیادی ترجیحات کے ساتھ مراکش کے زلزلہ زدگان کی امداد رسانی تیز کرنے پر تاکید کی ہے۔

انکا کہنا تھا: مختلف امدادی پروگرام کے تحت خیموں کا اہتمام، واش رومز اور ٹینٹوں کے ساتھ مسجد و مدرسے کہ جگہ لگائے گیے ہیں جہاں لوگ عبادت و قرآت کے لیے آتے ہیں، والدین بچوں کی تعلیم کے فکر مند ہیں لہذا ان خیموں سے مدرسے قایم کیے گیے ہیں اور اسی حؤالے سے قرآن نعرے پر مبنی مہم شروع کی گیی ہے کہ جس نے ایک انسان کو بچایا گویا اس نے پوری انسانیت بچائی۔

انکا کہنا تھا کہ میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ نفسیاتی ماہرین کی خدمات اور بچوں کے لیے تفریح کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جب کہ مالی امداد پر بھی ہم سرگرم ہیں۔

 

الوریاشی نے سوشل میڈیا پر ان افواہوں کی تردید کی جسمیں کہا گیا ہے کہ حکومت عوامی مہم روک رہی ہے۔

تاہم حکومتی پروسز یا امداد رسانی میں مسائل موجود ہیں مثال کے طور پر گرچہ حکومت نے صہیونی امداد لینے سے انکار کیا تھا تاہم ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسمیں غاصب رژیم کی ٹیم امدادی کاموں میں سرگرم تھی۔/

 

4170624

 

نظرات بینندگان
captcha