ایکنا نیوز- الوطن نیوز کے مطابق وزارت صحت کے رسمی بیان میں کہا گیا ہے: وزارت اوقاف کی کاوشوں سے ان محافل میں ملک بھر سے 145 ہزار لوگ شرکت کرچکے ہیں۔
وزارت اوقاف کے مطابق قرآنی محافل قاہرہ، سوھاج، جیزہ اور ایسوط وغیرہ میں زیادہ عوامی شرکت کے ساتھ منعقد ہوچکی ہیں۔
وزارت اوقاف مصر کے مطابق قرآنی محافل میں تجوید اور تلاوت کی تصحیح کی جاتی ہے اور لوگ شوق سے ان محافل میں شرکت کرتے ہیں۔
وزارت اوقاف کے مطابق اس حوالے سے حفاظ کرام اور قرآء کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور انکے وظیفے میں اضافہ کیا گیا ہے۔
مختلف کیٹگریز میں مقابلے، تفاسیر کی محافل، فھہ ، حدیث اور سیرت النبی کی کلاسز منعقد کی جاتی ہیں جہاں معروف قرآء بھی شریک ہوتے ہیں ۔
وزارت اوقاف کے مطابق متعدد بار اس ادارے نے حکام کی اس شعبے میں توجہ کی قدر دانی کی ہے اگرچہ اس حوالے سے تاریخی اور مقدس مقامات میں تعمیر و مرمت کے کاموں میں عدام توجہ پر تنقید بھی ہوچکی ہے۔/
4178509