کویت میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے جاری + ویڈیو و تصاویر

IQNA

کویت میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے جاری + ویڈیو و تصاویر

5:35 - November 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3515280
ایکنا کویت: بین الاقوامی مقابلوں میں حفظ و تلاوت قرآن کریم کے مقابلے زور و شور سے جاری ہیں.

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الرأی، کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلے کویت میں جارئ ہیں جہاں حسن قرآت اور حفظ کے مقابلے ہورہے ہیں۔

 

بارہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کویت ایوارڈ میں حفظ و تلاوت کے مقابلے بدھ سے امیر کویت شیخ نواف الاحمد، کی حمایت اور تعاون سے شروع ہوچکے ہیں جو پندرہ نومبر تک جاری رہیں گے  اور اس میں ستر ممالک سے قرآنی نمایندے شریک ہیں۔

 

 ان مقابلوں میں مذکورہ ممالک سے  121 قاری اور حافظ شریک ہیں جب کہ قرآنی تعلیمات کی ترویج، قرآء کی حوصلہ افزائی اور نسل نو کو قرآن سے اشنا کرانا مقصد بتایا جاتا ہے۔/

 

 

۔

ویڈیو کا کوڈ

۔

4181528

ٹیگس: قرآن ، کویت ، مقابلہ ، حفظ
نظرات بینندگان
captcha