نماز جمعہ غزه کے تباہ شدہ مسجد کے ملبوں پر

IQNA

نماز جمعہ غزه کے تباہ شدہ مسجد کے ملبوں پر

7:48 - November 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3515353
ایکنا قدس: درجنوں فلسطینیوں نے غزہ میں تباہ شدہ مسجد کے ملبوں پر جمعہ نماز ادا کی.

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق غزہ کے باشندوں نے گذشہ جمعے کو اسرائیل کے ہاتھون تباہ شدہ مساجد کے ملبوں پر نماز ادا کی۔

 

نمازیوں نے جنگ بندی کے آغازپر جمعے کے دن علاقے کا رخ کیا اور شدید بم باری سے تباہ شدہ مسجدکے ملبے پر نماز ادا کی۔

  

 

امام جمعہ نے خطبه جمعہ میں آیت ۸ سوره الصف کی تلاوت کی: «يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ:

 

ترجمہ: چاہتا ہے کہ خدا کے نور کو پھونک سے بجھا دے حالانکہ خدا اپنے نور کو کامل کرکے رہے گا چاہے کفار کو ناگوار گزرے۔

 

 

امام کا کہنا تھا کہ خدا نے چاہا کہ لوگ مسجد کی طرف لوٹ آئے اور اسرائیل تسلط کے باوجود اکثر علاقوں میں نماز ادا کی جارہی ہے۔

 

وزارت اوقاف غزه کے مطابق غزہ میں اب تک 85 مساجد تباہ یا شہید ہوچکی ہیں اور ڈیرھ سو سے زاید مسجدوں کو نقصان پہنچا ہے اور ان حملوں میں پندرہ ہزار سے زاید فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

 

ان حملوں میں صہیونی رژیم نے نہ صرف مساجد کو نہیں بخشا بلکہ ہسپتال، کلیسا اور اسکول کوئی جگہمحفوظ نہ رہ سکی اور ہر طرف تباہی کے آثار نمایاں ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

۔

4183899

ٹیگس: غزہ ، جمعہ ، مسجد
نظرات بینندگان
captcha