جنگ بندی کی خلاف وورزی اور صہیونی زخمیوں کی تعداد کا انکشاف

IQNA

فلسطین اپ ڈیٹ؛

جنگ بندی کی خلاف وورزی اور صہیونی زخمیوں کی تعداد کا انکشاف

5:10 - November 29, 2023
خبر کا کوڈ: 3515376
ایکنا قدس: جنگ بندی کے پانچویں روز مقامی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، دوسری جانب کہا جاتا ہے کہ جنگ میں ہزار اسرائیلی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ایکنا نیوز- فلسطینی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں کئی دنوں سے جنگ بندی کے باوجود صہیونی فورسز نے حسب سابق خلاف ورزی کرتے کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے شمال میں شیخ رضوان اور کیمپ الشاطی پر صہونی فورسز نے بلااشتعال گولہ باری کی ہے۔

دوسری جانب غرب اردن میں صہیونی فوج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے بیتونیا میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

یاد رہے کہ جنگ بندی شروع کے بعد سے اب تک صہیونی فوج نے کئی مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین کے مختلف مقامات پر کاروائی کی ہے۔

 

ریڈیو اسرائیل کا کہنا تھا کہ فلسطینی ایکٹویسٹ «عهد التمیمی» کا نام بھی قیدیوں میں شامل ہے جنکو انکے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 

  عهد تمیمی  سال ۲۰۱۷ کو دو اسرائیلی فورسز کو تھپڑ مارنے کے جرم میں گرفتار ہوا تھا ، انکو فلسطین میں مقاومت کی علامت کئ عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔

 

ہزار اسرائیلی زخمی

  اسرائیلی اخبار ها آرتص لکھتا ہے کہ جنگ کے آغاز سے جب سے زمینی کارروائی شروع ہوئی ہے ایک ہزار اسرائیلی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔

مذکورہ اخبار لکھتا ہے کہ ان میں سے 202 فوجی کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 480 دیگر معمولی زخمی اور 320 میانہ زخمی ہے.

 

بلینکن کا دورہ

 وزارت خارجه آمریکا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اس ہفتے کو دوبارہ اسرائیل کا دورہ کررہا ہے تاکہ وہ صورتحال سے اپ ڈیٹ ہوسکے  اور غزہ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کریں۔

 

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے جنگ بندی میں توسیع کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بندی کافی نہیں اور دیر پا جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

 

 مراکش کی رکن پارلمینٹ فاطمہ التمانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل سے گفتگو اور تعلقات بحالئ کے پروسیس کو ریورس کیا جایے۔/

 

4184641

نظرات بینندگان
captcha