طنطا قرآنی کالج کو بہترین قرآنی مرکز کا ایوارڈ

IQNA

طنطا قرآنی کالج کو بہترین قرآنی مرکز کا ایوارڈ

5:44 - December 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3515410
ایکنا قاہرہ: الازهر مرکز نے طنطا قرآنی کالج کو بہترین قرآنی مرکز کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الأسبوع کے مطابق بارہویں قرآنی ایوارڈ وزارت اوقاف کویت کی جانب سے قرآنی خدمات پر طنطا کالج کو عطا کی گیی ہے۔

الازھر یونیورسٹی نے پیغام میں اس ایوارڈ کے حصول پر طنطا کالج کے سربراہ عبدالفتاح خضر کے نام مبارکبادی کا پیغام جاری کیا ہے۔

 

الازھر کے پیغام میں تاکید کی گئی ہے: الازھر ہزار سال سے قرآنی تعلیمات کے حوالے سے سرگرم ہے اور کوشش کررہا ہے تاکہ اس مقدس کتاب کی تعلیمات کی ترویج میں خدمات انجام دیں سکے۔

 

طنطا کالج کو ایوارڈ کویت کے وزیراعظم کے ہاتھوں ایک تقریب میں دیا گیا ، تقریب میں عبدالفتاح خضر نے «قرآن کے علمی معجزے (خلاصه) سے لیکر(مفصل)» تک کے عنوان پر خطاب کیا. اس خطاب کو حاضرین نے خوب سراہا، انہوں نے کویت کے قرآنی پبلکیشن کا بھی دورہ کیا۔

 وزارت اوقاف کویت کی جانب سے آخری سالوں میں قرآنی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جہاں قومی اور بین الاقوامی مقابلے، حفظ و کلاسز وغیرہ کے پروگرامز منعقد ہوتے ہیں۔/

 

4185324

ٹیگس: مصر ، الازھر ، کالج ، قرآنی
نظرات بینندگان
captcha