کویت؛ سوره بقره کو حفظ کرنے کا قومی دن

IQNA

کویت؛ سوره بقره کو حفظ کرنے کا قومی دن

5:26 - December 08, 2023
خبر کا کوڈ: 3515440
ایکنا- کویت کے فلاحی قرآنی ادارے کی جانب سے سورہ بقرہ کو حفظ کرنے کا دن منایا گیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الجریدہ کے مطابق خدمت علوم قرآن فلاحی ادارے کے تعاون سے کویت میں حفظ سورہ بقرہ کا دن منایا گیا جسمیں ایک پروگرام میں پانچ سو طلبا و طالبات اور سو مرد و خواتین ٹیچرز آن لائن شریک تھے۔

 

فلاحی انجمن کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد المرشد کا کہنا تھا: اس انجمن کی برکت سے ہر مہینے کو قرآن کا دن آن لائن منایا جاتا ہے اور اس میں سو مرد و خواتین ٹیچرز شریک ہوتے ہیں، اس میں رضا کار طلبا شریک ہوتے ہیں اور درست قرآت، تجوید وغیرہ کے دروس ہوتے ہیں۔

 

مرشد کا کہنا تھا: حفاظ  نے اس دن کو بہتر انداز میں منانے کے لیے ایک نیا آئیڈیا نکالا ہے جسمیں ٹیچرز سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس میں رضاکارانہ طور پر شریک ہوسکتے ہیں، اس میں ٹیچرز تجوید و آیات کے معانی اور حفظ وغیرہ پر لیکچرز ہوتے ہیں۔

 

قرآنی فلاحی ادارے جسمیں حفظ پر کام ہوتا ہے  عرب دنیا میں ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جو دنیا بھر میں قرآنی سرگرمیاں انجام دیتا ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اس انجمن کے پروگرامز سے استفادہ کرچکے ہیں۔/

 

 

4186035

ٹیگس: کویت ، قرآن ، حفظ
نظرات بینندگان
captcha