ایکنا نیوز- نیوز ویب سائٹ «al Cairo 24»، کے مطابق م مصر میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے «port Said» میں شرکت کرنے والے وفود اور بزرگ قراء نے آج پورٹ سعید شہر میں « الشطا» مسجد کی نماز جمعہ میں شرکت کی، اور نماز جمعہ کے بعد، غزہ کی حمایت میں اس شہر پر مارچ کیا اور غزہ مظلومین کی حمایت پر تاکید کی۔
حفظ مقابلوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سپروائزر عادل مسیلیحی نے کہا: اس مارچ کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ قتل و غارت اور تباہی کو روکا جائے اور غزہ کی پٹی سمیت پوری دنیا میں امن قایم کیا جائے.
اس مارچ میں موجود قرانی ایکٹویسٹوں نے مصر کو تہذیبوں کا گہوارہ اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کی سرزمین قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کا مقصد قرآن کا جھنڈا بلند کرنا اور خدا و رسول کے نام کو بلند کرنا ہے۔
مصر میں ساتویں بین الاقوامی قرآن اور مذہبی سوز خؤانی مقابلے کی افتتاحی تقریب جمعہ کی شام کو مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی اور پورٹ کے گورنر عادل الغدبان کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے، آرگنائزنگ ہائی کمیٹی کے سربراہ ، احمد عمر ہاشم، الازہر کے ممتاز پروفیسروں میں سے ایک، مصر کے اوقاف کے وزیر محمد مختار جمعہ اور صدر کے مشیر اسامہ الازہری، ججز کمیٹی کے ممبر اور مقابلے کی تقریب میں موجود افراد اس میں شریک تھے۔/
4197511