ایکنا نیوز- صدای البلد نیوز کے مطابق، قاری عبدالباسط کے انداز میں جامعہ الازہر کے ایک نائجیرین طالب علم خالد ابراہیم تھانوی کی خوبصورت تلاوت نے لوگوں کی توجہ مبذول کرائی ہے۔
یہ ویڈیو ابوالعین چیریٹی فاؤنڈیشن اور الازہر انٹرنیشنل ایلومنائی آرگنائزیشن کی جانب سے الازہر انٹرنیشنل قرآن مقابلے کے فاتحین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں خالد ابراہیم تھانوی شیخ عبدالباسط کے انداز میں سورہ مبارک اسراء کی آیات 9 سے 15 کی تلاوت کر رہے ہیں:
اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ يَـهْدِىْ لِلَّتِىْ هِىَ اَقْوَمُ وَيُبَشِّـرُ الْمُؤْمِنِيْنَ الَّـذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ الصَّالِحَاتِ اَنَّ لَـهُـمْ اَجْرًا كَبِيْـرًا (9) ↖
بے شک یہ قرآن وہ راہ بتاتا ہے جو سب سے سیدھی ہے اور ایمان والوں کو جو نیک کام کرتے ہیں اس بات کی خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لیے بڑا ثواب ہے۔
وَاَنَّ الَّـذِيْنَ لَا يُؤْمِنُـوْنَ بِالْاٰخِرَةِ اَعْتَدْنَا لَـهُـمْ عَذَابًا اَلِيْمًا (10) ↖
اور یہ بھی بتاتا ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے ہم نے ان کے لیے دردناک عذاب تیار کیا ہے۔
وَيَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّـرِّ دُعَآءَهٝ بِالْخَيْـرِ ۖ وَكَانَ الْاِنْسَانُ عَجُـوْلًا (11) ↖
اور انسان برائی مانگتا ہے جس طرح وہ بھلائی مانگتا ہے، اور انسان جلد باز ہے۔
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ وَالنَّـهَارَ اٰيَتَيْنِ ۖ فَمَحَوْنَـآ اٰيَةَ اللَّيْلِ وَجَعَلْنَـآ اٰيَةَ النَّـهَارِ مُبْصِرَةً لِّـتَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِيْنَ وَالْحِسَابَ ۚ وَكُلَّ شَىْءٍ فَصَّلْنَاهُ تَفْصِيْلًا (12) ↖
اور ہم نے رات اور دن کے دو نمونے بنا دیے، پھر رات کے نمونے کو دھندلا کر دیا اور دن کا نمونہ نظر آنے کے لیے روشن کر دیا تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم برسوں کی گنتی اور حساب معلوم کرلو، اور ہم نے ہر چیز کی تفصیل کر دی۔
وَكُلَّ اِنْسَانٍ اَلْـزَمْنَاهُ طَـآئِرَهٝ فِىْ عُنُـقِهٖ ۖ وَنُخْرِجُ لَـهٝ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كِتَابًا يَّلْقَاهُ مَنْشُوْرًا (13) ↖
اور ہم نے ہر آدمی کا نامۂ اعمال اس کی گردن کے ساتھ لگا دیا ہے، اور قیامت کے دن ہم اس کا نامۂ اعمال نکال کر سامنے کر دیں گے۔
اِقْرَاْ كِتَابَكَۚ كَفٰى بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيْبًا (14) ↖
اپنا نامہ اعمال پڑھ لے، آج اپنا حساب لینے کے لیے تو ہی کافی ہے۔
مَّنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا يَـهْتَدِىْ لِنَفْسِهٖ ۖ وَمَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْـهَا ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى ۗ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِيْنَ حَتّـٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا (15) ↖
جو سیدھے راستے پر چلا تو اپنے ہی لیے چلا، اور جو بھٹک گیا تو بھٹکنے کا نقصان بھی وہی اٹھائے گا، اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا، اور ہم سزا نہیں دیتے جب تک کسی رسول کو نہیں بھیج لیتے۔
4214161