ایکنا نیوز- المصری نیوز کے مطابق آرسنل فٹبال ٹیم کے مصری کھلاڑی محمد النانی کی ٹیم کے تربیتی مقام پر قرآن کی تلاوت کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس مصری کھلاڑی نے اس سے قبل بھی قرآن کی تلاوت کرکے خبریں بنائیں تھیں۔ اس وقت جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ مصری کھلاڑی سورہ آل عمران کی درج ذیل آیات کی تلاوت کر رہا ہے۔
اَلَّـذِيْنَ يَذْكُرُوْنَ اللّـٰهَ قِيَامًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلٰى جُنُـوْبِهِـمْ وَيَتَفَكَّرُوْنَ فِىْ خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِۚ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (191)
وہ جو اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے یاد کرتے ہیں اور آسمان اور زمین کی پیدائش میں فکر کرتے ہیں، (کہتے ہیں) اے ہمارے رب تو نے یہ بے فائدہ نہیں بنایا تو سب عیبوں سے پاک ہے سو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔
رَبَّنَآ اِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَيْتَهٝ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِيْنَ مِنْ اَنصَارٍ (192)
اے رب ہمارے! جسے تو نے دوزخ میں داخل کیا سو تو نے اسے رسوا کیا، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔
رَّبَّنَآ اِنَّنَا سَـمِعْنَا مُنَادِيًا يُّنَادِىْ لِلْاِيْمَانِ اَنْ اٰمِنُـوْا بِرَبِّكُمْ فَـاٰمَنَّا ۚ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُـوْبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْـرَارِ (193
اے رب ہمارے! ہم نے ایک پکارنے والے سے سنا جو ایمان لانے کو پکارتا تھا کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ سو ہم ایمان لائے، اے رب ہمارے! اب ہمارے گناہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں دور کر دے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت دے۔/
4215681