نئی دہلی سے ایکنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کے دیگر رفقاء کی شہادت نے ہندوستان کے عوام بالخصوص شیعیان اہل بیت علیہم السلام کو شدید غم وغصہ سے دوچار کردیا تھا اور لوگ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔
حادثے کی تفصیلات جاننے کے لیے بیتاب لوگوں کو جب معلوم ہوا کہ تمام لوگ شہید ہو چکے ہیں تو انتہائی دکھ اور درد کے ساتھ انٹرنیٹ سے ان کی نماز جنازہ، تشییع جنازہ اور تدفین کی خبریں لیتے رہے۔ اور جب تدفین کا عمل مکمل ہوا تو شب جمعہ کو مختلف مقامات پر نماز وحشت ادا کی گئی اور شہر و قصبہ میں مجالس کا اعلان کیا گیا۔
ان مجالس کے اعلان کی تصویر آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔