بین الاقوامی ویبنار بعنوان «حج، قرآن‌محوری اورغزه سے یکجہتی» ایکنا میں ہوگا

IQNA

بین الاقوامی ویبنار بعنوان «حج، قرآن‌محوری اورغزه سے یکجہتی» ایکنا میں ہوگا

7:10 - June 09, 2024
خبر کا کوڈ: 3516544
ایکنا: حج، قرآنی محور اور غزہ سے یکجہتی ویبنار کل بروز پیر کو ہوگا جس میں ایرانی اور غیرملکی دانشور شریک ہوں گے۔

ایکنا نیوز کے مطابق بین الاقوامی ویبینار "حج، قرآن محوری اور غزہ کے ساتھ یکجہتی" ایکنا نیوز کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے اور اس کا عنوان  حج 2024 کے نصب العین پر ۔ "حج؛ قرآن محوری، امت اسلامیہ کی یکجہتی، اقتدار اور مظلوم فلسطین کا دفاع" پر مبنی ہوگا۔
 عالم اسلام اور امت اسلامیہ کو درپیش اہم چیلنجز بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام اور صہیونی غاصبوں کے خلاف قرآن کریم کی اعلیٰ تعلیمات کی بنیاد پر ان کی جدوجہد کی حمایت، مسئلہ فلسطین کو برقرار رکھنے میں الاقصیٰ طوفان آپریشن کے اثرات اور اس سال کی حج کی تقریب میں صہیونی دشمنوں سے بیزاری پر زور دینے کی ضرورت اس تقریب میں موجود ماہرین کی تقریروں میں اٹھائی جائے گی۔
اس ویبنار کا وقت پیر10 جون 3 ذی الحجہ کو تہران کے وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہوگا۔
ڈاکٹر محمد علی اذرشاب، تہران یونیورسٹی کے پروفیسر؛ ملیشیا کی اسلامی تنظیموں کی کونسل کے سیکرٹریٹ کے سربراہ اعظمی عبدالحمید؛ شیخ غازی حنینہ، لبنان کے مسلم علماء کی اسمبلی کے سربراہ؛ ترکی کی اہل بیت علماء یونین کے سربراہ قادر آکاراس اور جان اینڈریو مورو، اسلامولوجسٹ اور امریکن نیو مسلمز اس ویبینار میں موجود مقررین میں شامل ہیں۔
ویبنار کو اپارٹ کی ویب سائٹ www.aparat.com/iqnanews/live سے آن لائن سٹریم کیا جا سکتا ہے، اور اس ورچوئل میٹنگ میں شرکاء کی تقاریر کا مواد ایکنا کی ویب سائٹ پر شایع کیا جائے گا۔/

 

 

IQNA to Hold Int’l Webinar on Sympathy with Gaza in Hajj   

 

 

 

3488657

ٹیگس: ایکنا ، حج ، ویبنار ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha