سری لنکن جیلوں میں روهینگیا قیدیوں کی کسمپرسی

IQNA

سری لنکن جیلوں میں روهینگیا قیدیوں کی کسمپرسی

7:44 - January 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3517741
ایکنا: انسانی حقوق ایکٹویسٹوں نے جیلوں میں روھنگیا قیدیوں کی حالت زار پر تنقید کی ہیں۔

ایکنا نیوز، ارخائن نیوز سے نقل کیا گیا ہے کہ سری لنکا کی انسانی حقوق کمیٹی نے صدر کو ایک خط کے ذریعے ان 100 سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جو اس ماہ کے آغاز میں سری لنکا کی بحریہ کے ذریعے ساحل سے بچائے جانے کے بعد ایک فوجی مرکز میں رکھے گئے ہیں۔

کمیٹی نے سری لنکا کے صدر، انورا کومارا دیسانائیکے، کو ارسال کیے گئے خط میں بتایا کہ 26 دسمبر کو شمالی سری لنکا میں فضائیہ کے کیمپ میں موجود ان پناہ گزینوں کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کے ایک وفد کو جانے سے روک دیا گیا۔

کمیٹی نے واضح کیا کہ اس کے اختیارات صرف سری لنکا کے شہریوں تک محدود نہیں بلکہ ملک میں حراست میں لیے جانے والے تمام افراد پر لاگو ہوتے ہیں۔ کمیٹی نے اپنے قانونی حق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے فضائیہ کے کیمپ میں داخل ہونے اور پناہ گزینوں کی حراست کے حالات کی نگرانی کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

کمیٹی نے ان حکام، بشمول مہاجرین کے انسپکٹر جنرل، کو طلب کیا ہے جنہوں نے روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت زار پر نگرانی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی۔ ان حکام سے منگل کے روز وضاحت پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

21 دسمبر کو سری لنکا کی بحریہ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک کشتی کو بچایا جس میں 100 سے زائد روہنگیا پناہ گزین سوار تھے اور انہیں ملک کے مشرقی علاقے میں واقع بحری اڈے پر منتقل کر دیا گیا۔

روہنگیا پناہ گزین 2017 کے نسل کشی کے بعد میانمار میں ظلم و تشدد سے فرار ہو کر خطرناک سمندری سفر اختیار کرتے ہیں، جس میں بہت سے افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں سخت زندگی سے بچ کر ملائیشیا یا انڈونیشیا پہنچنے کی امید رکھتے ہیں۔/

 

4257144

نظرات بینندگان
captcha