عمانی مفتی نے یمنی مجاہدین کی حمایت کا مطالبہ کردیا

IQNA

عمانی مفتی نے یمنی مجاہدین کی حمایت کا مطالبہ کردیا

16:44 - January 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3517756
ایکنا: تمام امتِ مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ ان کی حمایت کے لیے کھڑی ہو، کیونکہ یہ مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے۔ جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے اپنے بیان میں کہا کہ یمنی مجاہدین اپنی بے مثال بہادری اور اٹل عزم کے ساتھ، جو مضبوط پہاڑوں کو ہلا دینے اور چٹانوں کو توڑنے کی طاقت رکھتا ہے، حق کا دفاع اور ظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ یمن کے تمام محب وطن لوگ ان کے ساتھ اتحاد کریں تاکہ وہ مزید طاقت حاصل کر سکیں اور اپنے اہداف کو حاصل کر سکیں۔ اسی طرح تمام امتِ مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ ان کی حمایت کے لیے کھڑی ہو، کیونکہ یہ مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے۔ جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے؛ وہ اس پر ظلم نہیں کرتا۔

عمان کے مفتی نے اپنے بیان کے اختتام پر اس بات پر زور دیا کہ یمنی مجاہدین جن مقاصد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، وہ کئی وجوہات کی بنا پر تمام اقوام کے لیے مشن ہیں۔ ان میں سے ایک امتِ مسلمہ کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب کوئی بھی ملک دشمن کی جارحیت کا شکار ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ قدس، جو مسلمانوں کا پہلا قبلہ اور معراج النبی ﷺ کی جگہ ہے، کو دوبارہ پاک ہاتھوں میں لانے کی کوششیں ہونی چاہئیں۔ اس لیے تمام اقوام اور بیدار ضمیر اس ذمہ داری کو سمجھیں اور اس مقدس فریضے میں کوتاہی نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ مدد کرنے والا ہے۔/

 

4257789

ٹیگس: عمان ، مفتی ، یمنی
نظرات بینندگان
captcha